بھٹنڈا: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کو ایک بار پھر گیدڑ بھبھکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جانے والا پانی کا ایک ایک قطرہ روکیں گے۔
بھارتی ریاست پنجاب کےشہربھٹنڈا میں خطاب کرتے بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ انڈس واٹرمعاہدہ، ستلج،بیاس اورراوی کا پانی بھارت کا حق ہے تینوں ندیوں کا پانی پاکستان کے سمندرمیں بہہ جاتا ہے ۔پاکستان جانےوالا پانی پنجاب،جموں کشمیر اوربھارتی کسانوں کو دیں گے۔
نریندر مودی نے مزید کہا کہ پانی بھارتی کسانوں کے کھیت میں نہیں آرہا۔ انڈس واٹرمعاہدہ، بھارت کا پانی پاکستان میں بہہ رہا ہے۔ اب بھارت کا پاکستان جانے والا بوند بوند پانی
روکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کی وجہ سے پاکستان کو معلوم ہو گیا ہے کہ بھارتی فوج میں کتنا دم ہے۔پاکستان کو بھارت سے لڑنے کے بجائے غربت اور بے روزگاری سے لڑنا چاہیے۔