بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

12:19 PM, 25 Nov, 2016

اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمنشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مردان کا رہائشی علی گوہر نجی ایئرلائن کی پرواز سے دوحہ جارہاتھا کہ اے ایس ایف کے اہلکاروں نے شخص کو مشکوک جانتے ہوئے سامان کی تلاشی لی اور تلاشی کے دوران ملزم کے سامان سے دو کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی ۔ملزم نے منشیات مٹھائی کے ڈبے میں چھپا رکھی تھی ۔اے ایس ایف اہلکارو ںنے ملزم کو مزید تفتیش کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا ہے۔

مزیدخبریں