وہاڑی: ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

12:08 PM, 25 Nov, 2016

وہاڑی: وہاڑی کے قریب میلسی جلہ جیم روڑ پر تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق شکیل ،سلیمان اور عاصمہ کے ساتھ موٹرسائیکل پر آرہا تھا کہ ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

 مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جن  میں 40 سالہ شکیل ،17 سالہ سلیمان 20 سالہ عاصمہ جس کی 10 روز بعد شادی  تھی۔

مزیدخبریں