چالان کرنے پر اے این پےپی کے رہنما نے ٹریفک اہلکار پر پستول تان لیا

11:58 AM, 25 Nov, 2016

لوئر دیر: اے این پے کے مقامی رہنما محمد گل نے چالان کرنے پر ٹریفک اہلکار پر پستول تان لیا ۔ تیمر گرو میں اے این پے کے مقامی رہنما محمد گل گاڑی کا چالان ہونے پر آگ بگولا ہو گیا اور ٹریفک اہلکار پر پستول تان لیا ، گریبان پکڑا اور ہاتھا پائی بھی کی۔

محمد گل نے ٹریفک اہلکار کو دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی مگر دیگر اہلکاروں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جہاں تلاشی کے دوران اس سے پستول برآمد ہونے کے بعد حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔ٹریفک اہلکار کا کہنا ہے کہ اس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑی کو روکا اور قانون کے مطابق چالان کر دیا مگر اس پر محمد گل نے پستول نکال کر تان لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ۔

مزیدخبریں