وزیر اعظم 2 روزہ دورہ پر آج ترکمانستان جائیں گے

09:59 AM, 25 Nov, 2016

اسلام آباد : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج 2 روزہ دورہ پر ترکمانستان جا رہے ہیں ۔  نیو نیوز کے مطابق وزیرا عظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہو گا ۔انہیں دورے کی دعوت ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی نے دی تھی۔

وزیراعظم پاکستان اپنے دورے میں ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کے علاوہ دارالحکومت اشک آباد میں پائیدار ٹرانسپورٹ کے بارے میں منعقدہ پہلی عالمی کانفرنس میں اپنے وفد کی قیادت بھی کریں گے۔

ترکمانستان اور اقوام متحدہ  مشترکہ طور پر اس کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں جس میں حکومتی سربراہوں، وزرا، نجی شعبوں کے چیف، سول سوسائٹی کے رہنما اقوام متحدہ کے حکام سمیت 15مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں