اظہر ، یونس اور سمیع ہیملٹن ٹیسٹ میں بھی ناکام،دوسرے روز5کھلاڑی آوٹ

07:42 AM, 26 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

 ہیملٹن : پاکستان اور نیوزی لینڈ  دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان  پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار ہے ۔ گرین شرٹس کی 76رنز پر5 وکٹیں گر چکی ہیں۔

ٹم ساؤدی نے ایک ہی اوور میں پہلے سمیع اسلم اور پھر اظہر علی کو آؤٹ کیا اور پھر چند ہی لمحے بعد یونس خان کو بھی آؤٹ کر کے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان کے5کھلاڑی 76 رنز پرپویلین لوٹ چکے ہیں۔ جبکہ بابراعظم اور سرفرازاحمد کریزپر موجود ہیں۔پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہرعلی صرف ایک رنز بنا پائے،یونس خان2رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،سمیع اسلم 5،اسد شفیق23 جبکہ محمد رضوان بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

 اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں سہیل خان چار، عمران خان تین اور محمد عامر دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں بولر رہے جبکہ وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو ؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیت راول 55 اور بی جے واٹلنگ ناقابل شکست 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ یاد رہے کہ ہیملٹن میں کھیلے جا رہے اس میچ کے پہلے دن کا بیشتر حصہ بارش کی نذر ہو گیا تھا اور اس دن صرف 21 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔نیوزی لینڈ نے اس دوران دو وکٹوں کے عوض 77 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ دوسرے دن کا کھیل جب شروع ہوا تو سہیل خان نے راس ٹیلر کو آؤٹ کر کے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔

 نیوزی لینڈ کے آوٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی جیت راول تھے جنھیں عمران خان نے آوٹ کیا۔  وہاب ریاض کی اس میچ میں پہلی وکٹ نیوزی لینڈ کی پانچوں وکٹ تھی۔ انھوں نے ہینری نکولاس کو آوٹ کیا۔کھانے کے وقفے کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو پہلے ہی اوور میں عمران خان نے گرینڈ ہوم کو آوٹ کر کے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔ مائیکل سینٹر نیوزی لینڈ کے آوٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی تھے۔ انھیں سہیل خان نے آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں