کوٹ ادو:ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد سمیت 13 جاں بحق، 7 زخمی

09:55 PM, 25 May, 2024

نیوویب ڈیسک

کوٹ ادو: کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید  ایم ایم روڈ پر ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق  اور  7زخمی ہوگئے ہیں۔جاں بحق ہونے والے 10 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ 

ریسکیو 1122 کے مطابق  ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ہوا۔  لاشوں اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ  مسافر وین میں سوار افراد ملتان سے بھکر اپنے رشتے داروں کے ہاں جا رہے تھے۔ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

مزیدخبریں