اگلے ہفتہ  پارہ 48 ڈگری تک جانے کا خدشہ، ہیٹ ویو کیسز میں اضافہ کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

04:40 PM, 25 May, 2024

لاہور: محکمہ موسمیات نے  پنجاب میں 27 مئی تک  درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری تک جانے کی  پیشگوئی کرتے ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے ہسپتالوں میں متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ساؤتھ پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے ۔

 پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں اور ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں