پاکستان کا غزہ کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم

02:41 PM, 25 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے ان اضافی عبوری اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے جن میں اسرائیل کو فوری طور پر رفح میں فوجی حملے روکنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے تازہ ترین اور سابقہ احکامات پر فوری اور غیر مشروط عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری اسرائیل کی فوجی مہم کو روکنے، بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی بنانے، غزہ میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کرنے اور اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ترجمان نے فلسطینیوں کے حق خودارادیت، محفوظ اور خود مختار ریاست کے حصول کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں