پشاور:صوبائی حکومت کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹرسیف نے اپنی پریس کانفنس میں پنجاب کابینہ اجلاس میں عمران خان کےخلاف قانونی کارروائی کی منظوری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان مریم نواز اور انکے پاپا نواز شریف کے اعصاب پر سوار ہیں۔
جیل میں ہوکر بھی جعلی فارم 47 کا سازشی ٹولہ عمران خان سے خوفزدہ ہے،عمران خان کو تکلیف پہنچاکر راج کماری اپنے کلیجے کو ٹھنڈک پہنچانا چاہتی ہے۔راج کماری نے جتنا زور لگانا ہے لگالیں ،عمران خان پلیٹلیس کا بہانہ بناکر لندن بھاگنے والا نہیں۔
پشاور: عمران خان کی رہائی میں جعلی فارم 47 حکومت کو اپنی آخری انجام نظر آرہا ہے، راج کماری اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑسکتی، سازشی ٹولہ جتنا عمران خان کو دباتا ہے وہ اتنا ہی مضبوط بنتا ہے۔عمران خان اپنی قوم کے لئے قیدوبند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔