فوجی تنصیبات پر حملوں کو قوم کبھی نہیں بھلائے گی:شہباز شریف

11:32 PM, 25 May, 2023

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے یادگار شہدا پر حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  ایک لیڈرکے بہکانے پرشہداا ورغازیوں کی بے حرمتی کی گئی۔

ا نہوں نے  یوم تکریم شہدا کے موقع پر یادگار شہدا پر حاضری دی اور گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  شہدا نے وطن کی سالمیت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔شہداکی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان آج محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔آج ان عظیم شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔شہدا کی عظیم مائوں اور ان کے  بچوں کوسلام کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جنہوں نے شہدا کی بے حرمتی کی وہ قوم کے مجرم ہیں۔

شہدا کے اپنے بچے یتیم ہوئے لیکن وطن کے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا۔فوجی تنصیبات پر حملوں کو قوم کبھی نہیں بھلائے گی۔جلاؤ گھیراؤ کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔شرپسندوں اور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے

مزیدخبریں