اسلام آباد: مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ نے 9 مئی کے واقعات کی مزمت کی ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں سیاست اور پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔
مسرت جمشید چیمہ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ کاش اگر بس میں ہوتا تو9 مئی کا دن اپنی زندگی سے مٹاسکتی۔انہوں نے کہا بڑا بیٹا کینسر کامریض رہا ہے اس سے زیادہ تر الگ نہیں رہ سکتی۔ فوج ہم سب کی سکون اور آزادی کی محافظ ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے بعد عمران خان اپنی فیملی کے لئے پریشان تھے ۔
مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کا منصوبہ کسی کا نہیں تھا، صرف احتجاج کا منصوبہ تھا۔ ہم بھی ہجوم کو کنٹرول نہ کرسکے اور پرامن احتجاج نہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں، رجیم چینج کے بعد عمران خان کے بیانیے کو نہ روکنا ہمارا بھی قصور ہے، ہم اس حوالے سے اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہیں۔