لندن: گاڑی برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے دروازے سے ٹکراگئی ۔ ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا۔ لندن میں برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے دروازے سے گاڑی ٹکرا گئی ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ہاؤس 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کےگیٹ سےگاڑی ٹکرانے کے واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ تاہم گاڑی ٹکرانے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔
پولیس نے10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے سامنے سے گزرنے والی مرکزی سڑک وائٹ ہال کو بند کر دیا ہے۔تاہم پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق گاڑی ٹکرانے سے قبل اس کی رفتار کم ہوگئی تھی جس کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہواہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت برطانوی وزیراعظم رشی سونک گھر میں ہی موجود تھے تاہم وہ اپنے مقررہ شیڈول کے تحت ایک دورے پر چلےگئے۔