اسلام آباد:ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔ ملیکہ بخاری نے تحریک انصاف کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔ ملیکہ بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں پی ٹی آئی کے عہدوں سے استعفی دیتی ہوں ۔میں پی ٹی آئی کے عہدوں سے استعفی دیتی ہوں۔
مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں میں اپنی مرضی سے استعفی دے رہی ہوں۔ میں اپنی فیملی کو ٹائم دینے کی وجہ سے پارٹی سے مستعفی ہورہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے جو کچھ کیا اس کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ فوج ہماری محافظ ہے اور ہم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہر پاکستانی کیلئے 9 مئی کے واقعات تکلیف دہ ہیں۔
چاہتی ہوں بحیثیت وکیل پاکستان میں اہم کردار ادا کروں، چاہتی ہوں کہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاروں۔ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔ جیل کی مشکلات کا سامنا مشکل ہے۔ دلیری کےساتھ ان مشکلات کا سامنا کیا۔ گرمی میں اڈیالہ جیل میں ایک دن گزاریں تو مشکلات کا اندازہ ہو۔
ان کو کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیاگیا تھا۔ ان کی گرفتاری ایم پی او تھری کے تحت ہوئی تھی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق ملیکہ بخاری کے تھری ایم پی او آرڈر منسوخ ہونے کے بعد رہا کیاتھا۔