ملیکہ بخاری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، اعلان کچھ دیر بعد متوقع 

07:59 PM, 25 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا  ۔ وہ اس کا اعلان تھوڑی دیر بعد کریں گی ۔ان کو کچھ دیر قبل اڈیالہ  جیل سے رہا کیاگیا تھا۔ ان کی گرفتاری ایم پی او تھری کے تحت  ہوئی تھی۔ 

جیل انتظامیہ کے مطابق ملیکہ بخاری کے تھری ایم پی او آرڈر منسوخ ہونے کے بعد رہا کیاتھا۔خیال رہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے ملیکہ بخاری کے تھری ایم پی او آرڈر منسوخ کیے گئے تھے۔ملیکہ بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان کچھ میں کریں گی۔

مزیدخبریں