کراچی:سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں گیارہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 4.1 ارب ڈالر کی سطح تک آ گئے ہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر میں کمی بیرونی قرضے کی ادائیگی کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔
مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 9.7 ارب ڈالر رہے۔ جس میں سٹیٹ بینک کے علاوہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.5 ارب بھی شامل ہیں۔