اسلام آباد : آڈیو لیکس کی انکوائری کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔ انکوائری کمیشن کے خلاف چاروں درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل لارجر بینچ کل سماعت کرے گا۔
انکوائری کمیشن کے خلاف عمران خان، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، ریاض حنیف راہی اور مقتدر شبیر نے دائر کی ہیں۔رجسٹرار آفس نے تمام درخواستوں پر نمبر لگا دیے ہیں۔