لاہور:ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے عمران خان کے اس موقف کو رد کیا ہے جس میں انہو ں نے کہا اس وقت جو ہو رہا ہے وہ مریم نواز کو موقع فراہم کیا جا رہا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے جو ان کے والد نواز شریف کو اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا تو اس بدلہ لے سکیں۔
مریم نوازکاکہنا ہے کہ وہ بدلے پر یقین نہیں رکھتی ہیں۔ اب عمران خان کے سیاسی گناہ ان کا تعاقب کر رہے ہیں اور انہوں نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف انہوں نے خوامخواہ کا محاذ کھول رکھا تھا۔ خاص طور انھیں وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کے لیے عمران خان آلہ کار بنے۔
مریم نواز کے مطابق اب جو عمران خان کہہ رہے کہ جو انہوں نے نواز شریف کے ساتھ کیا تھا وہ اتناغلط تھا کہ اب یہ سب ان کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو رہا ہے۔ تاہم انہوں نے وضاحت دی کہ نہ تو وہ خود اور نہ نواز شریف بدلے پر یقین رکھتے ہیں۔ قدرت کے نظام انصاف پر کامل ایمان ہے، اور جو ہم دیکھ رہے ہیں ہو یہی قدرتی نظام انصاف کے ہی مناظر ہیں۔ان کے مطابق اس طرح کا انصاف انسانیت کے لیے سبق آموز ہے۔
ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نوازکاکہنا ہے کہ جو شہید کی بےقدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ہے۔ شہید کا لہو ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھو ہے سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر۔مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان انتہائی ذہنی بگاڑ کا شکار ہیں۔ عمران خان کے اپنے گناہ اور زیادتیاں اس کا پیچھا کر رہی ہیں۔