سانحہ 9 مئی: شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو معافی نہیں ملے گی: آرمی چیف کا دو ٹوک اعلان 

04:26 PM, 25 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا،  وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے اسلام آباد پولیس کے آفیسرز اور جوانوں کے ساتھ پولیس کے شہداء کے لواحقین سے خطاب کیا۔ پولیس لائن آمد پر، چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس  ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کیا۔ 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ وہ شہداء جنہیں اللہ رب العزت نے حیاتِ جاوداں عطا فرما دی،  اُنکی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کر سکتا۔ پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں جو ملک و قوم کے وقار کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔

 انہوں نے کہا کہ شہدا کے وارثین کو یہ  پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آج کے دن پاکستانی عوام اور پاک فوج  تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی۔ 

مزیدخبریں