سانحہ 9 مئی: محمود الرشید کے داماد سمیت 16 شرپسندوں کو فوج کے حوالے کرنے کا حکم ،ٹرائل فوجی عدالت میں ہوگا 

02:59 PM, 25 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کے داماد میاں اکرم عثمان سمیت 16شر پسندوں کے ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوں گے لاہور کی اے ٹی سی کے جج نے 16ملزمان کو کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔

نیو نیوز کے مطابق پاک فوج نے کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے 16 شرپسندوں کے ملٹری ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے  حراست مانگی تھی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے 16 افراد کو پاک فوج کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ 16 افراد کی فہرست آج کورٹ میں فراہم کی گئی تھی۔

مزیدخبریں