عمران خان کو بھارت اور اسرائیل سے فنڈز ملتے ہیں: عائشہ گلا لئی ، مسلم لیگ ق میں شامل 

02:13 PM, 25 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور ایم این اے عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں رہتے ہوئے انھیں علم تھا کہ ہواؤں کا رُخ کس طرف جا رہا ہے، اسی لیے انھوں نے پی ٹی آئی میں رہتے ہوئے اس صورتحال کے خلاف بہت پہلے علمِ بغاوت بلند کیا۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران بہت سے پارٹیوں نے اُن سے شمولیت کے لیے رابطہ کیا، لیکن انھوں نے مسلم لیگ ق میں اس لیے شمولیت اختیار کی کیونکہ چودھری شجاعت نے کبھی ذاتی مفادات کے لیے قومی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو انڈیا اور اسرائیل کی فنڈنگ کے ثمرات اب کُھل کر سامنے آ چکے ہیں اور یہ وہ صورتحال ہے جس کا ادراک انھیں بہت پہلے ہو چکا تھا۔

مزیدخبریں