سانحہ 9 مئی کے شرپسندوں او ردہشت گردوں میں کوئی فرق نہیں، سخت سزا ملے گی: وزیر اعظم 

01:05 PM, 25 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے شرپسندوں اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں اور شرپسندوں کو قانون اور آئین کے مطابق سزا ضرور ملے گی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ تاریخی اور قومی ورثے کو جلا دینا کہاں کی حب الوطنی ہے، چاغی کی یادگار کو بھی راکھ بنا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومیں اپنی تاریخی ورثے اور شناخت کی حفاظت کرتی ہیں ، یہاں جلا دیا گیا۔ اس سے زیادہ ملک دشمنی نہیں ہو سکتی۔

انھوں نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے حوصلے کی داد دی اور ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا اعلان کیا۔ میں ریڈیو پاکستان کی تاریخی عمارت دیکھ کر آج بہت دکھی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو کی عمارت سے 14 اگست 1947 کو آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں اور ریڈیو پاکستان پشاور نے ہی مملکت خداداد کی آزادی کا اعلان کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 9 اور 10 مئی کے دلخراش واقعات نے پاکستانی عوام کو رنجیدہ کیا۔انہوں نے وزیر اطلاعات کو ریڈیو پاکستان پشاور کی مرمت کا کام فوری شروع کرانے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں