اسد قیصر کا ابھی پریس کانفرنس کا موڈ نہیں بنا؟ جسٹس ارباب طاہر 

12:11 PM, 25 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام ۤآباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف رہنما اسد قیصر کے مقدمات سے جڑے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہر نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کے وکیل سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ کیا اسد قیصر کا ابھی موڈ نہیں بنا پریس کانفرنس کا، ’پریس کانفرنس کریں اور معاملہ ختم کریں۔‘

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسد قیصر کی مقدمات تفصیلات کی فراہمی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران یہ ریمارکس سامنے آئے جب جسٹس ارباب طاہر نے اسد قیصر کے وکیل سے سوال کیے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر کے ان ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔ سماعت کے دوران اسلام آباد پولیس نے چھ ایف آئی آرز کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چودھری کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے تھری ایم پی او کے تحت ان کی گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیا۔اسلام آباد پولیس نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو ایک ہفتہ قبل حراست میں لیا تھا۔

مزیدخبریں