رات گئے ڈی چوک ایک دفعہ پھر میدان جنگ بن گیا 

رات گئے ڈی چوک ایک دفعہ پھر میدان جنگ بن گیا 

اسلام آباد:رات گئے ایک دفعہ پھر ڈی چوک میدان جنگ بن گیا ،تحریک انصاف کے کارکن رکاوٹیں ہٹا کر ڈی چوک تو پہنچ گئے لیکن جیسے ہی انہوں نے پارلیمنٹ کے سامنے پہنچنے کی کوشش کی تو انتظامیہ حرکت میں آگئی اور مظاہرین پر شیلنگ شروع کر دی ،پولیس نے ڈی چوک خالی کروانا شروع کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان   تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے  ہوئے اسلام آباد  ڈی چوک پہنچ گئے جہاں کنٹینر ہٹا کر پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں ، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شدید شیلنگ  جبکہ   پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں  بھی شروع ہو گئیں ،دیکھتے ہی دیکھتے ڈی چوک میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا ۔

دوسری طرف لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی پولیس کی طرف مظاہرین پر شیلنگ کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ،لاہور لبرٹی چوک میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا اور ٹولیوں کی شکل میں موجود تحریک انصاف کے کارکنان پر شیلنگ کی گئی ۔