اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جس سپریم کورٹ نے حکم دیا اور اس کے بعد شہر میں آگ لگی اب وہ عدالت سوگئی ہے۔
چیف کمشنر آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج ہم سب کو یاسین ملک کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے تھا لیکن عمران خان کرسی کے لیے ملک کو انتشار میں ڈال رہے ہیں ۔ اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی ذمہ دار سپریم کورٹ ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ ہم رستے بند ہونے کی وجہ سے کچھ تاخیر سے پہنچے ہیں۔ بابر اعوان کو ہمارا انتظار کرنا چاہیے تھا ہم نے فون کرکے بھی بتایا تھا کہ ہم آ رہے ہیں ۔ عمران خان نے سپریم کورٹ کے احکامات دھجیاں اڑائی ہیں۔ عدالت جب رات شیریں مزاری کیلئے کھل سکتی ہے تو آج کیوں نہیں کھل سکتی۔