یسین ملک کیخلاف فیصلے پر محبوبہ مفتی مودی حکومت پر برس پڑیں 

یسین ملک کیخلاف فیصلے پر محبوبہ مفتی مودی حکومت پر برس پڑیں 

سری نگر:مقبوضہ کشمیر کی سابق ویر اعلیٰ  محبوبہ مفتی  کا کہنا ہے کہ  بھارتی حکومت کی طاقت کی پالیسی کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ 

محبوبہ مفتی نے حریت رہنما یاسین ملک کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ  کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے  جس کی وجہ سے  پہلے بھی کئی لوگوں کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عمر قید اور پھانسی سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوا بلکہ اور الجھ گیا ہے۔ بھارتی حکومت کی طاقت کی پالیسی سے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں ۔

واضح رہے بھارتی سپریم کورٹ  نے حریت  رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے،اس کے علاوہ یاسین ملک کو 10 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔ 

محمد یاسین ملک نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں کئی برسوں سے قید ہیں، بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت نے یکطرفہ ٹرائل کے بعد 19 مئی کو یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔