اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساتویں جائزہ مذاکرات دوہا میں ختم ہو گئے۔ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کا معاملہ پٹرول مہنگا کرنے سے مشروط کر دیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی شرط پر ڈٹ گیا۔
مذاکرات میں شریک اقتصادی ٹیم تمام صورت حال سے وزیراعظم کو آگاہ کریگی، ذرائع کے مطابق حکومت اس وقت پٹرول بجلی مہنگی کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفد کی قیادت کی۔ساتویں جائزہ مذاکرات دوہا میں 18 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے۔
آئی ایم ایف کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان طے شدہ پالیسی سے انحراف کیا گیا۔ شرح سود میں اضافہ خوش آئند ہے۔ پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔