عمران خان نے سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار کردیا 

10:03 PM, 25 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور موڑ پر جلسہ نہیں کروں گا ڈی چوک ہی جاؤں گا۔ 

صوابی سے کنٹینر میں اسلام آباد آتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہر حال میں ڈی چوک جاؤں گا سپریم کورٹ کے حکم سے جو جگہ مختص کی ہے وہاں جلسہ نہیں کروں گا بلکہ ڈی چوک لاکھوں لوگوں کے ساتھ پہنچ رہا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دھرنا اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک حکومت اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کا اعلان نہیں کرتی ۔ 

مزیدخبریں