تحریک انصاف دھرنا :وزیر اعظم شہباز شریف کے دوٹوک اعلان کے بعد اسلام آباد میں ہلچل

09:24 PM, 25 May, 2022

اسلام آباد:وزیراعظم  شہبا زشریف نے کہا ہے کہ پاکستان صرف اور صرف شبانہ روز کی انتھک محنت سے ہی ترقی کرے گا،پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے دھرنا سیاست زہرقاتل ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ  ہے کہ  میرا ہمیشہ سے یہ پختہ یقین رہا ہے کہ پاکستان صرف اور صرف شبانہ روز کی انتھک محنت سے ہی ترقی کرے گا۔ پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے دھرنا سیاست زہرقاتل ہے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہماری تمام تر توجہ اور صلاحیتیں اس وقت گورننس اور معاشی مسائل پر قابو پانے کے فرض کی انجام دہی پر مرکوز ہیں۔ کوئی ہماری توجہ اس سے بھٹکا نہیں سکتا۔ پاکستان کے عوام کی خدمت کو میں خود پر ایک قرض سمجھتا ہوں۔

مزیدخبریں