اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اٹھارتی نےملک بھر میں انٹرنیٹ سرو س معطل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے کی طرف سے ایسے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے ،ملک میں انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کہیں بھی انٹرنینٹ سروس بند نہیں ہے ۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے میڈیا کے بعض چینلز اس حوالے سے غلط خبریں چلارہے ہیں ،صرف ایک کمپنی کی سروسز کے سگنلز کا مسئلہ آرہا ہے ،اس معاملہ کو چیک کر رہے ہیں جلد اپ ڈیٹ دینگے۔