اسلام آباد:آج رات مجھے سکون سے نیند آئے گی ،یہ جملہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کروٹ ہائیڈرو پاورپلانٹ کے ورکرز اور چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس لئے کہی کہ آج میں نے قوم کے 4 ارب بچا لئے ہیں ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مجھے آج رات سکون سے نیند آئے گی، میں نے 4 ارب بچالئے ، کروٹ ہائیڈروپاورپلانٹ منصوبہ معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا،وزیراعظم شہبازشریف نے کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے ورکرز اور چینی میڈیا کو بتایا کہ 2015 میں وزیر اعظم نوازشریف اورچینی صدر منصوبے کا سنگ بنیادرکھا تھا، کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ 720 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔
پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کے پاس اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانے کا بہت وقت تھا، گزشتہ حکومت کے پاس مہنگائی کنٹرول کو کرنے کا وقت نہیں تھا،وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت آئینی طریقے سے وجود میں آئی ہے پچھلی حکومت میں جو تاخیر ہوئی اس کے باوجود منصوبہ فعال ہوگا اور منصوبہ پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ کروٹ ہائیڈروپاورپلانٹ منصوبے سے 4 ارب کا فائدہ ہوگا، کول پاور پلانٹ کے مقابلے میں 9 ارب روپے کی بچت ہوگی ، مجھے آج رات سکون سے نیند آئے گی کہ میں 4 ارب بچا لئے۔
شہبا زشریف کا مزید کہنا تھاکہ 2014میں دھرناسیاست سے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہواتھا، ابھی درخواست کی تھی3 روز کیلئے دھرنا مؤخر کر دیں، لیکن عمران خان نے ہماری بات نہیں سنی،انھوں نے مزید کہا کہ 4 سال ستیا ناس کی گئی معیشت ٹھیک کرنیکی کوشش کر رہےہیں ،آپ نے مہنگا تیل سستا کرکے ہمارے لئے بارودی سرنگ بچھا دی۔