لانگ مارچ سے متعلق بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

05:24 PM, 25 May, 2022

کراچی :ایک طرف پورے ملک میں جہاں لانگ مارچ کا کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے وہیں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ حکومت اپنی مدت ہی پوری کرے گی اور اس طرح کی صورتحال اگر بن گئی تو اس کا نقصان عمران خان کو ہو گا ۔

پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی رہنما جیل جانے کے ڈر سے باہر نہیں نکل رہے ،شیخ رشید جو اب سے پہلے میڈیا پر یہ کہتا نظر آتا تھا کہ جیل اس کا سسرا ل ہے آج منظر سے بالکل غائب ہے ،اُسے کوئی بتا دے کہ جیل میں اُس کا سسرا ل انتظار کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا یہ سوشل میڈیا کی جماعت ہے بس یہ لوگ سوشل میڈیا پر ہی پکڑ دھکڑ کی سابقہ ویڈیوز شیئر اور ایڈیٹ کر کے لوگوں میں اپنی مقبولیت قائم رکھنے کا کام کر رہے ہیں ،

پی پی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کسی کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، نمائش چورنگی اس لئے بند ہے کہ یہ لوگ گڑ بڑ کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ موجوہ صورتحال میں لگتا ہے حکومت ہل گئی ہے ، پہلے کہا تھا انتخابات فروری تک ہو جائیں گے، اب حالات بتا رہے ہیں حکومت مدت پوری کرے گی، اس ساری صورتحال میں خسارہ عمران خان کا ہوگا۔

مزیدخبریں