لاہور:وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ لانگ مارچ نہیں بلکہ فتنا مارچ ہے ،جس مارچ کیلئے 20 سے 25 لاکھ کی تعداد بتائی جا رہی تھی اس کے لاہور جیسے شہر سے 200 سے 250 افراد پر مشتمل لوگوں کا ہجوم برآمد ہوا ،بتی چوک میں دو اڑھائی سو افراد کا عوامی سیلاب باہر نکلا ہوا تھا۔
وفاقی وزرا نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج تحریک انصاف کے رہنما اپنی ساکھ بچانے کیلئے خودساختہ خبریں چلوا رہے ہیں ،عمران خان قوم کو گمراہ اور تقسیم کرنا چاہتے ہیں،عوام سے اپیل ہے اس شخص کے گمراہ کن ایجنڈےکاحصہ نہ بنیں،پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہم چاہتے ہیں ایسے ہی دیگر صوبے بھی عمران خان کی فتنہ فساد میںحصہ نہ ڈالیں ۔
بلوچستان کے عوام نے نہ صرف عوامی مارچ کا بائیکاٹ کیا بلکہ انہیں تو شاید اس ایجنڈے کا معلوم بھی نہیں ،کہا جاتا تھا لوگ آگ لگالیں گے،لوگ مر جائیں گے،آگ لگادیں گے،خونی مارچ ہو گا ،کسی کی کوئی خبر نہیں ،خونی انقلاب والوں کوئی خیر خبر نہیں ۔
رانا ثنا اللہ نے کہا فوادچودھری بھی 200 سے 250بندوں کا قافلہ لےکررواں دواں ہیں،اب ان میں احساس شرمندگی ہے تو خود ہی واپس چلے جانا چاہئے،کیونکہ عوام نے انہیں مسترد کرد یا ہے ،سری نگر ہائی وے پر 20 لاکھ توکیا 10 آدمی بھی نہیں پہنچ سکے،عمران خان مارچ کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کر رہےہیں۔
انہوں نے کہا ہم تو سمجھ رہے تھے کہ بہت سے لوگوں کا سمندر ہوگا لیکن یہ تو صرف 4 سے پانچ ہزار افراد ہی لوگ ہیں ،ہم نے ایسے ہی اتنا بندوبست کیا ہے ،تحریک انصاف کے چیئرمین کی وجہ سے ہی آج لوگوں کو تکالیف اُٹھانی پڑ رہی ہے ،عوام کو تکلیف کا سامنا کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔