میانوالی : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

میانوالی : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

میانوالی: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

ترجمان پی اے ایف  کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ تاہم پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب ہو گیا۔ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں