ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی اسپتال سے بغیر اطلاع غیر حاضر ، لانگ مارچ میں شامل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی اسپتال سے بغیر اطلاع غیر حاضر ، لانگ مارچ میں شامل

لاہور:سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر  یاسمین راشد کی بیٹی محکمہ صحت پنجاب سے بغیر چھٹی لیے اپنی والدہ کے ہمراہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شامل ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ آج ہسپتال سے غیر حاضر ہیں، وہ محکمہ صحت پنجاب کے ماتحت لیڈی ولینگڈن ہسپتال میں سرکاری ملازمہ ہیں ۔ ڈاکٹر عائشہ  لیڈی ولینگڈن ہسپتال میں فیٹل میڈیسن کے شعبہ کی سربراہ ہیں جوکہ اج تک شعبہ قائم ہی نہیں ہوسکا ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ معمول میں بھی ہسپتال کم آتی ہیں، ڈاکٹریاسمین راشد نے اپنے دور میں ڈاکٹر عائشہ کو انسویں گریڈ میں تعینات کروایا تھا۔

اس حوالے سے ایم ایس لیڈی ولینگڈن ہسپتال ڈاکٹر صباحت حبیب نے کوئی موقف نہیں دیا۔

مصنف کے بارے میں