پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، امریکی ویزے کیلئےبڑی شرط ختم

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، امریکی ویزے کیلئےبڑی شرط ختم

واشنگٹن: امریکی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ  مخصوص ویزا کیٹگری رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو  انٹرویو سے استشنیٰ حاصل ہو گا۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق ان درخواست گزاروں میں ایف (اسٹوڈنٹ) ویزا، تعلیمی پروگراموں میں جے (ایکسچینج وزیٹر) ویزا، ایچ (عارضی ورکر) ویزا اور نان بلینکٹ ایل (انٹرا کمپنی ٹرانسفر) ویزا شامل ہیں۔دوسری جانب ماضی میں امریکی ویزا رکھنے والے پاکستانی بھی اس پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

امریکی سفارتخانے جانب سے جاری بیان کے مطابق ویزا کیلئے مخصوص درخواستگزاروں کو انٹرویو کی چھوٹ فراہم کرنے سے  بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں گی اور اہلیت پر پورا اترنے والے پاکستانی شہریوں کی ویزا درخواستوں کو  جلد مکمل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

تاہم  ویزا کی اہلیت کے حامل بعض افراد کو اپنی درخواستیں جمع کرانے کے بعد بھی امریکی سفارتخانے یا قونصل خانے میں  امریکی قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے  انٹرویو کیلئے طلب کیا جاسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں