پشاور:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ولی انٹر چینج پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور سے ولی انٹرچینج پہنچ گئے ہیں ہیں جہاں سے صوابی روانہ ہونگے اور پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کرینگے۔ پشاور ،مردان، ملاکنڈ ،ہزاہ ڈویژن اور گلگت بلتسان کے قافلے بھی صوابی انٹر چینج پہنچ رہے ہیں۔عمران خان صوابی انٹر چینج پر مارچ کے شرکاءسے خطاب بھی کرینگے۔
پی ٹی آئی کے کئی وزراء بھی سرکاری گاڑیوں میں عمران خان کے ہمراہ ہیں۔
My message for the people of KP pic.twitter.com/pplWbtgb0M
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 25, 2022
عمران خان نے ولی انٹر چینج صوابی روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اس وقت مارچ کا آغاز کررہاہوں، ولی انٹر چینج جاررہاہوں،خیبرپختونخوا کے عوام ولی انٹر چینج پہنچیں، وہاں سے کارروان کی قیادت کرونگا ،امید ہے کہ سب لوگ ساتھ نکلیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کیلئے فیصلہ کن وقت ہے،حقیقی آزادی لیکر رہیں گے۔
دوسری جانب لاہور سمیت دیگر شہروں سے بھی پی ٹی آئی کے قافلے مارچ کیلئے اسلام آباد کا رخ کر چکے ہیں۔