پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا قافلہ شاہدرہ ٹول پلازہ عبور کر گیا

12:11 PM, 25 May, 2022

نیوویب ڈیسک

This browser does not support the video element.

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما حماد اظہر کا قافلہ شاہدرہ ٹول پلازہ عبور کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کا  قافلہ حماد اظہر اور اعجاز چوہدری کے صاحبزادے علی چوہدری کی قیادت میں رکاوٹیں ہٹاتا ہوا  آگے بڑھ گیا۔

اس موقع پر حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عمران خان نے کہا تھا کہ اگر یہ شہر سے نہ نکلنے دیں تو شہر بند کر دیا مگر یہ کام ہمارے لیے پہلے ہی رانا ثناء اللہ نے کر دیا۔

دوسری جانب لاہور میں  ڈاکٹر یاسمین راشد کے قافلے کو بتی چوک پر روک لیا گیا ،  پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کی اور  کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے یاسمین راشد کی گاڑی کا گھیراؤ کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سے شدید تلخ کلامی بھی کی۔ یاسمین راشد کے ڈرائیورکو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

 لیا گیا

مزیدخبریں