لاہور: پولیس نے بتی چوک پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے قافلے پر شیلنگ کر دی ، پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے قافلے کے ہمراہ بتی چوک پہنچنے پر پولیس نے شیلنگ کر دی ، اس دوران یاسمین راشد اور پولیس کے درمیان شدید تلخ کلامی بھی ہوئی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ میری گاڑی کی چابی چھیننے کی کوشش کی گئی، میرے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی گئی ہے۔