بینک لون سے گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

10:54 AM, 25 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: بینک قرضوں سے گاڑیوں کے خریداروں کے لئے اہم خبر آگئی۔


تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے آٹو فنانس کی مدت میں دو سال کی کمی کر دی،  ایک ہزار سی سی کی گاڑیوں کی آٹو فنانسنگ کی مدت پانچ سال سے کم کر کے تین سال کر دی گئی ہے۔


ایک ہزار سی سی گاڑی کے قرض کی مدت صرف تین سال ہو گی، ایک ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کے بینک قرضوں کی مدت دو سال کم کر کے پانچ سال ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ  اپریل 2022 میں پاکستان میں آٹوموبائل فنانسنگ میں 3 ارب روپے کاغیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزیدخبریں