پولیس کا فردوس عاشق اعوان کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ، متعدد کارکنان گرفتار

10:30 AM, 25 May, 2022

نیوویب ڈیسک

سیالکوٹ: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماءفردوس عاشق اعوان کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر متعدد کارکنان کو گرفتار کر کے دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ 
فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولیس کے چھاپے اور کارکنان کی گرفتاری کی ویڈیو بھی جاری کی اور اپنے پیغام میں لکھا ’فاشسٹ (ن) لیگ اور اس کی گلو بٹ پولیس ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر رہے ہیں۔ آج صبح ساڑھے سات بجے پولیس نے این اے 72 میرے ڈیرہ، پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کوبے چک پر دھاوا بولا اور کارکنان، ناشتہ اور دیگر سامان اٹھا کر لے گئے۔ ‘ 

ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ’ساڑھے 8 بجے جب مزید کارکن اکٹھے ہوئے تو پولیس نے دوبارہ چھاپہ مارا، کارکنان کو گرفتار کر لیا اور سیکرٹریٹ کو سیل کر دیا۔ مقامی ایس ایچ او بھاری نفری کے ساتھ ابھی بھی سیکرٹریٹ کے باہر موجود ہے۔ پولیس کی غنڈہ گردی پر کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔ 

مزیدخبریں