تمام لوگ بتی چوک پہنچیں، حماد اظہر کی عوام سے اپیل

 تمام لوگ بتی چوک پہنچیں، حماد اظہر کی عوام سے اپیل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما  حماد اظہر  نے لاہور شہر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ تمام لوگ بتی چوک پہنچیں، کوئی گھر پر نہ بیٹھے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ تمام لوگ بتی چوک لاہور پہنچیں۔ آج تاریخ رقم کرنے کا دن ہے۔ کوئی گھر نہ بیٹھے۔


خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے  لانگ مارچ کو روکنے کیلئے حکومت نے  پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکیں ٹرک اور کنٹینرز لگا کر بلاک کر دی ہیں ۔ جبکہ شہر اقتدار میں  مارچ کو روکنے کیلئے فیض آباد انٹرچینج کو سیل کردیا گیا ہے،جڑواں شہروں کے تمام بس اڈے بھی سیل کرکے ٹرانسپورٹرز کو گاڑیاں سڑکوں پر نہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں