عمران خان کا مارچ لیکر  ڈی چوک پہنچنے کا اعلان

عمران خان کا مارچ لیکر  ڈی چوک پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مارچ لیکر  ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کر دیا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے  کہا کہ اللہ کے علاوہ ہمیں کسی کے سامنے جھکنے کی ضرورت نہیں،موقع مل رہا ہے  ،ہم غلام رہیں یا آزاد ہوجائیں،قوم اسے ضائع نہ ہونے دے۔ انہوں نے عوام سے آزادی مارچ کیلئے گھروں سے نکلنے کی اپیل کردی۔

عمران خان نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ  اگر ہم  اب نہیں نکلے تو  آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی،موقع ملا ہے کہ اپنے ملک کو حقیقی طور پر آزاد کراسکیں،کامیاب ہوگئے تو ان کٹھ پتلیوں سے بھی آزاد ہوجائیں گے، ایک ہی مطالبہ ہے اسمبلی تحلیل کریں اور الیکشن کرائیں۔

مصنف کے بارے میں