تحریک انصاف کی رات گئے پہلی بڑی گرفتاری 

12:00 AM, 25 May, 2022

لاہور:تحریک انصاف کی سینئر قیادت میں سے پہلی بڑی گرفتاری عمل میں آگئی ،تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کو رات کے اندھیرے میں 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا ،لانگ مارچ سے قبل پاکستان کے بڑے شہروں میں پولیس نے کریک ڈائون شروع کر رکھا ہے جس میں تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

سینئر رہنما شفقت محمود نے میاں محمود الرشید کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس بغیر کسی وارنٹ ،چادرچاردیواری کا لحاظ کیے بغیر گھروں میں داخل ہو رہی ہے ، ان لوگوں نے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات ہوا میں اُڑا دئیے ہیں ۔

مزیدخبریں