حکومت نے پاک ویک کے لئے ڈریپ سے رابطہ کرلیا

11:31 PM, 25 May, 2021

اسلام آباد،قومی ادارہ صحت نے کورونا کی سنگل ڈوز ویکسین ’پاک ویک‘ کی منظوری کیلئے  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ) سے رجوع کرلیا۔

حکام قومی ادارہ صحت کے مطابق ویکسین کی منظوری کیلئے تمام ضروری دستاویزات ڈریپ کو جمع کروادی گئی ہیں، ڈریپ تمام مراحل کی جانچ اور ٹیسٹنگ کے بعد شہریوں کو لگانے کی منظوری دے گا۔

این آئی ایچ میں پاکستانی اور چینی ماہرین کے تعاون سے کین سائینو کے خام مال سے ’پاک ویک‘ تیار کی ہے  جبکہ رواں ماہ کے آخر تک کین سائنو ویکسین کی مزید 10 لاکھ خوراکوں کا خام مال آنے کی توقع ہے۔

حکام کے مطابق آئندہ ماہ سے 30 لاکھ ماہانہ ’پاک ویک‘ ویکسین کی تیاری متوقع ہے، قومی ادارہ صحت کا ویکسین پلانٹ ماہانہ 30 لاکھ خوراکیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزیدخبریں