روس میں سرکس کے شیر نے ٹرینر کو ہی بھنبھوڑ دیا ، زخمی میکسم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

08:23 PM, 25 May, 2021

ماسکو،روس میں سرکس کے شیر نے ٹرینر کو بھنبھوڑ کر رکھ دیا ۔ زخمی ٹرینر کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق روس میں سرکس کے شیر نے رنگ میں آنے کے بعد اپنے ہی ٹرینر  کو بری طرح سے بھنبھوڑ کر زخمی کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  روس میں ہونے والے سرکس میں چند شرکا اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کو متاثر کرنے کے لیے جنگلی جانوروں کے پنجرے میں جاکر تصاویر بنواتے ہیں، جس کے دوران اکثر خوفناک واقعات پیش آتے ہیں۔

ایک خاتون کی شیر کے ساتھ تصویر اتروانے کے لئے جب ٹرینر نے شیروں کو کھولا تو ایک شیر اُس کی طرف تیزی سے آیا اور اُس نے ٹانگ پکڑ کر اُسے بھنبھوڑنا شروع کردیا۔ شیر کا حملہ اس قدر اچانک تھا کہ ٹرینر کچھ نہ کرسکا اور زمین پر گر گیا، جس کے بعد خونخوار شیر نے دانتوں میں ٹانگ دبا کر اُسے بھنھوڑنا شروع کیا۔

 سرکس انتظامیہ کے دیگر اراکین نے ٹرینر کو چھڑوانے کے لیے ڈنڈوں، سریوں سے شیر کو مار کر پیچھے ہٹایا تو شیر نے دوبارہ زیادہ شدت سے حملہ کیا،خوش قسمتی سے دوبارہ حملے میں بھی ٹرینر کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا تاہم پیر پر زخم آیا۔

انتظامیہ نے ٹرینر کو فوری اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے اُسے ہنگامی طبی امداد دے کر طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دیا۔اس واقعے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی وائرل ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق زخمی ٹرینر کی شناخت میکسم اورلو کے نام سے ہوئی، جس پر ویگا نامی شیر نے حملہ کیا تھا۔

مزیدخبریں