پی سی بی کا پی ایس ایل 6 کیلئے تین بائیو سیکیور ببل بنانے کا منصوبہ تیار

07:50 PM, 25 May, 2021

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کے کامیاب انعقاد کیلئے تین بائیو سیکیور ببل بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایک بائیو سیکیور ببل میں کھلاڑی، سپورٹنگ سٹاف، میچ آفیشلز، ہوٹل سٹاف اور پی سی بی آفیشلز ہوں گے جبکہ دوسرے بائیو سیکیور ببل میں ٹی وی پروڈکشن ٹیم، ایونٹ مینجمنٹ سٹاف شامل ہو گا اور تیسرے بائیو سیکیور ببل میں تمام گراؤنڈ سٹاف کو رکھا جائے گا۔ 
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو سیکیور ببل کی کیٹیگری کے حساب سے ہوٹلز بھی تقسیم کئے جائیں گے جہاں اسی طرز پر تمام افراد کو تقسیم کر کے رکھا جائے گا تاکہ کوئی شخص بھی کورونا وائرس کا شکار نہ ہو لیکن اگر بدقسمتی سے کوئی شخص کورونا میں مبتلا ہو بھی جائے تو باقی افراد محفوظ رہیں۔ 
دوسری جانب پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے انور علی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث لیگ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ کوئٹہ کے ہی نسیم شاہ بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کی پرانی رپورٹ جمع کروانے پر لیگ سے باہر ہو چکے ہیں، اسی طرح ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے ممتاز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی تکلیف کے سبب پی ایس ایل 6 سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں