کیوی ٹیم کے کھلاڑی بھار ت میں کورونا کی تباہ کاریوں پر رو پڑے

06:19 PM, 25 May, 2021

آکلینڈ، بھارت میں کورونا وائرس نے کیوی کرکٹر ٹیم سیفرٹ کو رُلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کرکٹر ٹیم سیفرٹ بھارت میں قرنطینہ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، ٹیم سیفرٹ آئی پی ایل میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود تھے۔

کیوی کرکٹر نے بھارت میں کورونا کے تجربے کے بارے میں بتایا کہ کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کا دل ڈوبنے لگا تھا، ایسا لگا جیسے دنیا رک گئی ہو۔

ٹم سیفرٹ نے سابق کرکٹر برینڈین میک کولم اور اسٹیفن فلیمنگ کا شکریہ ادا کریا اور بتایا  کہ دونوں کھلاڑیوں نے کورونا کے دوران ان کا بہت ساتھ دیا۔

 ٹم سیفرٹ آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کی نمائندگی کررہے تھے انہیں امریکا کے فاسٹ بولر علی خان کی جگہ شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کیوی کرکٹر آئی پی ایل میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود تھے تاہم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے گھر روانگی سے قبل ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

ٹم سیفرٹ میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی تھیں تاہم انہیں چنئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، آئی پی ایل میں شامل نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ پلیئرز نے بھارت چھوڑنے کے بعد کچھ روز مالدیپ میں قیام کیا تھا۔

مزیدخبریں