بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا نے خوشحال شادی کا راز بتا دیا

04:10 PM, 25 May, 2021

ممبئی ،بالی  وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے اپنی خوشحال ازدواجی زندگی کاراز بتادیا،

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے سال 2018 میں شادی کی تھی ۔ ان کی شادی کو دوسال ہونے کو ہیں ۔ 

اس موقع پر پریانکا چوپڑا نے آسٹریلیا میں ایک انٹرو یو میں کہا ہے کہ میری شادی کو ابھی صرف دوسال ہوئے ہیں اور میں اس سے مطمئن ہوں میرے تجربے کے مطابق کامیاب شادی او رخوشحال ازدواجی زندگی کا راز گفتگو میں ہے ۔ 

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر بات کرسکیں، ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارسکیں اور حقیقت میں اس گفتگو سے لطف اٹھاسکیں۔

اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایاکہ میری شادی کی تقریب کا انتظام دو ماہ میں کیا گیا کیوں کہ ہم دونوں کے پاس سوچنے کے لیے وقت نہیں تھا۔

پریانکا نے دوران انٹرویو اپنی مصروفیات اور ترجیحات سے متعلق بھی گفتگو کی ، ان کا کہنا تھا کہ میں  اس وقت اپنی پسند کے کام کرنے میں مصروف ہیں اور دنیا کے ان ایک فیصد لوگوں میں شامل ہوں جو ہر صبح جاگتے ہیں اور اپنی مرضی کے پیش نظر کام کرتے ہیں۔

مزیدخبریں