وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

01:13 PM, 25 May, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں، اپنی ٹویٹ میں انہوں نے اس بیماری میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں کورونا وائرس کی ہلکی علامات محسوس کر رہا ہوں، انشاء اللہ جلد صحت یاب ہو جاؤں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس مزید 92 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں 2 ہزار 253 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 46 ہزار 726 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.82 فیصد رہی ۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 865 ہو گئی ۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 817 نئے کیسز، تعداد 335,577 ہو گئی۔ لاہورمیں 321، ننکانہ 16، قصور 6، شیخوپورہ 13، راولپنڈی 109، جہلم 4، اٹک 2، مظفرگڑھ 6، حافظ آباد 3 اور گوجرانوالہ میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

سیالکوٹ 9، نارووال 3، گجرات 11، منڈی بہاؤالدین 3، ملتان 43، خانیوال 11، راجن پور 29، لیہ 4، ڈیرہ غازی خان 31 اور وہاڑی میں 5 کیس سامنے آئے ۔ فیصل آباد 37، چنیوٹ 3، ٹوبہ ٹیک سنگھ 14، جھنگ 3 اور رحیم یار خان میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرگودھا 17، میانوالی 3، خوشاب 6، بہاولنگر 4، بہاولپور 25، لودھراں 4، بھکر 2، ساہیوال 8، پاکپتن 8 اور اوکاڑہ میں 16 کیس سامنے آئے۔

لاہور میں مزید 20 اموات سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4020 ہو چکی ہے۔ صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 55 اموات جس کے بعد اموات کی کل تعداد 9,839 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22,389 ٹیسٹ کئے گئے، اب تک کل 5,004,838 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 302,873 ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت نے عوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراَ1033 پر رابطہ کریں۔

مزیدخبریں